Bad news for mobile users… !! Delete apps right away or you'll always regret it


موبائل صارفین کے لیے بری خبر …!! فورا ایپس ڈلیٹ کر دیں ورنہ ہمیشہ پچھتانا پڑے گا

رواں ہفتہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کچھ اچھا نہیں رہا۔ پہلے انہیں بتایا گیا کہ ان کے واٹس ایپ میسجز ان کو علم ہوئے بغیر پڑھے جا سکتے ہیں اور یہ ایک ایسے ہیک کی بدولت ممکن ہوتا ہے جو واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن میں موجود ہے۔ ابھی اینڈرائیڈ صارفین اسی پر متفکر تھے کہ اب انہیں30مزید ایسی ایپلی کیشنز کے بارے میں وارننگ دے دی گئی ہے جو خطرناک ’ایڈویئر‘ کی حامل ہیں اور انہیں تلقین کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان ایپلی کیشنز کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔ان ایپلی کیشنز میں سے کئی بہت مقبول ہیں اور مجموعی طور پر گوگل پلے سٹور سے انہیں 25لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ نہ صرف دھوکہ دینے والے ایڈویئر کی حامل ہیں بلکہ آپ کے فون اور ٹیبلیٹ میں خود کو چھپا بھی سکتی ہیں تاکہ صارفین کو یہ بھی یاد نہ رہے کہ انہوں نے کبھی ایسی کوئی ایپلی کیشن انسٹال کی تھی۔ یہی نہیں بلکہ اس سے بھی خوفناک بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ ایپلی کیشنز اپنا روپ بدل لیتی ہیں اور خود کو فون کی سسٹم ایپلی کیشن کی شکل دے لیتی ہیں تاکہ صارفین انہیں ڈیلیٹ کرنے کی جرا¿ت نہ کریں۔ سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی اینڈرائیڈ صارف کے فون میں ان میں سے کوئی ایپلی کیشن ہے اسے تلاش کرکے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں ورنہ یہ آپ کو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہیں۔ ایوان کنیکٹ نامی ہیکر نے ایک ڈیوائس تیار کی ہے جو ہر قسم کی لگژری کاروں کے دروازے باآسانی کھول سکتی ہے۔ ہیکر نے اپنی ڈیوائس کو ’Keyless Repeater‘ کا نام دیا ہے اور اسے 9 ہزار ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار روپے) میں فروخت کرتا ہے۔ ایوان نے ایک ویڈیو میں اس ڈیوائس کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا ہے
ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک اپنے دوست کی لگژری کار کے پاس جا کر جیسے ہی ڈیوائس کو آن کرتا ہے تو دروازہ جھٹ سے کھل جاتا ہے، ایوان نے گاڑی کے اندر بیٹھ کر ڈیوائس آن کی تو کار خود بخود سٹارٹ ہوگئی۔ایک انٹرویو میں ایوان نے بتایا کہ اس کی ڈیوائس ہر قسم کی لگژری کاروں کے دروازے کھول سکتی ہے سوائے ان کے جو 22 اور 40 کلو ہرٹز کے درمیان فریکوینسی استعمال کرتی ہیں، ان میں مرسڈیز، آڈی، پورش، بیٹلی اور رولز رائس کے وہ ماڈلز شامل ہیں جو 2014 کے بعد بنائے گئے ہیں۔ایوان نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے اس نے اپنی ڈیوائس کا نیا ورژن تخلیق کیا ہے جس کی قیمت 12 ہزار ڈالر رکھی ہے، اس ڈیوائس کے ذریعے ہر اس کار کو کھولا جاسکتا ہے جو وائرلیس فوب سسٹم استعمال کرتی ہے۔مزید پڑھیے:: اپنی خواتین صارفین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کیلئے ٹوئٹر نے ایک نیا پلگ ان متعارف کرایا ہے جو فحش تصاویر کو خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کردیتا ہے، اس پلگ اِن کو ’Safe DM‘ کا نام دیا گیا ہے۔ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کیلسی بریسلر نے ٹوئٹر کیلئے نیا پلگ اِن متعارف کرایا ہے، انہیں یہ آئیڈیا اس وقت آیا جب انہیں کسی انجان آدمی نے ڈی ایم میں فحش تصویر بھیجی، اکثر خواتین کو انجان مردوں کی جانب سے اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا سدِ باب کرنے کیلئے کیسلی نے ’Safe DM‘ کے نام سے پلگ اِن ڈویلپ کردیا۔ ابتدائی طور پر اس پلگ اِن کو صرف ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے۔کیسلی کا کہنا ہے کہ اپنے صارفین کو ان چاہے مواد سے بچانے کیلئے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی یہ پلگ اِ ن استعمال کرنا چاہیے تاکہ آن لائن ہراسانی کا سد باب کیا جاسکے۔

0 Comments