کیا آپ جانتے ہیں کہ خواتین گنجے مردوں کو کیوں پسند کرتی ہیں
گنجے مردوں کی ہمہ وقت کوشش ہوتی ہے کہ کسی خاتون کی نظر ان کے گنج پر نا پڑ جائے۔ بس اسی کوشش میں وہ کچھ مضحکہ خیز حرکتیں بھی کر بیٹھتے ہیں، جن کا فائدے کی بجائے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر خواتین نے مردوں کی ناپسندیدہ حرکتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے کہ گنجے مردوں کی گنج چھپانے کی کوشش انہیں بالکل پسند نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ گنج اتنی بھی بری چیز نہیں، بس گنجے مرد تو بلاوجہ ہی گھبرائے رہتے ہیں۔ اگر وہ گنج چھپانے کی بجائے گنج دکھانے کی عادت اپنا لیں تو پھر دیکھیں کہ خواتین کیسے ان کی جانب مائل ہوتی ہیں۔
0 Comments