آپ کا دماغ زنانہ ہے یا مردانہ؟ان آسان سوالات کے ذریعے آپ بھی معلوم کر سکتے ہیں
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ مردانہ ہے یا زنانہ۔ایک لمحے کے لیے سکون سے بیٹھ جائیے اور اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر مضبوطی سے پکڑئیے۔ اب معائنہ کیجئے کہ آپ کا کون سا انگوٹھا اوپر ہے؟ اگر آپ کے ۔دماغ میں مردانہ پن غالب ہے
تو آپ کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا اور اگر زنانہ پن غالب ہے تو ممکنہ طور پر آپ کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا۔ اب اپنے ہاتھوں کو کھولیے اور اپنی انگلیوں خاص طور پر شہادت کی انگلی اور چھنگلی کے ساتھ والی انگلی (رنگ فنگر) کو دیکھیے۔ آپ دیکھیں گے کہ عموماً مردوں میں چھنگلی کے ساتھ والی انگلی شہادت کی انگلی سے قدرے لمبی ہوتی ہے جبکہ خواتین میں عموماً دونوں انگلیوں کی لمبائی یکساں ہوتی ہے۔حیران کن طور پر آپ کے ہاتھ آپ کے دماغ کی جنس کو ظاہر کرتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کا دماغ آپ کی جنس کا عکاس ہوتا ہے۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ مرد مخفی حقائق اور اشیاءمثلاً کاروں وغیرہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔دوسری طرف خواتین ذہنی ہم آہنگی اور دوسروں کے احساسات اور ضروریات کو سمجھنے اور پورا کرنے کی صلاحیت میں مردوں سے بہتر ثابت ہوئی ہیں۔
0 Comments