کیاآپ کوبہت زیادہ پیشاب آتاہے توجان لیں آپ اس خطرناک مرض کاشکارہوچکے ہیں
جب ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مرض لاحق ہوتا ہے جو جسم کے لیے غذا کو گھلانا مشکل ہوجاتا ہے جسے توانائی کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں چینی دوران خون میں جمع ہونے لگتی ہے، وہاں یہ خاموشی سے خون کی شریانوں اور اعصاب کو بہت زیادہ نقصان پہنچانے لگتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جسم بے تابی سے گلوکوز کےاس اجتماع کو ٹھکانہ لگانے کی کوشش پیشاب کے ذریعے بہا کر کرتا ہے۔ آسان الفاظ میں ٹوائلٹ کے چکر بہت زیادہ لگنے لگتے ہیں، رات کے وقت کئی بار بستر سے اٹھ کر جانا پڑتا ہے اور زیادہ پیشاب کی وجہ سے پیاس بھی زیادہ لگ سکتی ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر کو خون کے ٹیسٹ کا کہیں تاکہ بلڈ گلوکوز کی سطح کے بارے میں جانا جاسکے۔ ذیابیطس کے مرض کی جتنی جلدی شناخت ہوجائے، اتنا ہی طرز زندگی میں تبدیلیاں لانا آسان ہوجاتا ہے، جبکہ ورزش اور جسمانی وزن میں کمی کو بھی مقصد بنانا ہوتا ہے۔
0 Comments