The Fruit whose juice relieves joint pain, a major revelation in recent research.


وہ پھل جس کا جوس پینے سے جوڑوں میں درد ختم ہوجاتاہے، تازہ تحقیق میں بڑا انکشاف

عمر کے ساتھ لوگوں، بالخصوص خواتین کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجاتا ہے جس کے علاج میں بسااوقات ادویات بھی ناکام ہو جاتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جس کا جوس پینے سے اس درد سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
 یہ پھل ’(Cranberry) 
کہ اگر روزانہ اس کے جوس کا ایک گلاس پیا جائے تو جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ برازیل کی یونیورسٹی آف لونڈرینا کے سائنسدانوں نے ا س تحقیق میں 41خواتین پر تجربات کیے۔ یہ تمام خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہیں سائنسدانوں نے دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو تین ماہ تک روزانہ کروندا کا ایک گلاس جوس پینے کو کہا۔ تین ماہ بعد جب ان خواتین کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جوس پینے والے گروپ کی خواتین میں ان اینٹی باڈیز کا لیول بہت کم ہو چکا تھا جو مدافعتی نظام پر حملہ آور ہوتی ہیں اور جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ان خواتین میں جوڑوں کی سوزش کی علامات بھی بہت کم ہو چکی تھیں۔دوسرے گروپ کی خواتین جنہیں ان کی معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا گیا تھا ان کے جسم میں تین ماہ بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ ان میں سے اکثر میں درد اور سوزش کی شکایات پہلے سے زیادہ ہو چکی تھیں۔دوسری جانب بنگالی میں کرمچا گجراتی میں کرندا سنسکرت میں کرمرد مرہٹی میں کروندا اور انگریزی میں کوانڈہ کہتے ہیں ۔ ایک خاردار درخت کا پھل عناب کے برابر لیکن شکل بیرکی طرح اور گچھوں میں لگتاہے۔اس درخت کے پتے کسی قدرچوڑے لمبے اورچکنے لیموں کے پتوں کے مشابہ ہوتے ہیں خام ہونے کی حالت میں سبز رنگ کامزہ کسیلاہوتاہے۔جس قدر بڑا ہوتاجاتاہے۔اسی قدر اس کی ترشی اور کسیلاپن کم ہوتاجاتاہے۔شرینی زیادہ ہونے لگتی ہے اورنصف سرخ ہوجاتاہے جب بخوبی پک جاتاہے تو رنگت نیل گوں اورمزہ چاشنی دار ہوتاہے۔ کروندہ خام کو چھیل کر بطور نانخورش استعمال کرتے ہیں علاوہ ازیں اس کی مربیٰ اور اچار بناکر کھاتے ہیں صفراوی اور دموی مزاج کے آدمیوں کیلئے مفید ہے ۔اور ان کے معدے کو قوت دیتاہے۔پختہ کروندہ کے کھانے سے صفراء اور پیاس کو تسکین ہوتی ہے ۔بھوک لگتی ہے صفراوی دست بندہوجاتے ہیں اس کا بکثرت استعمال قوت باہ کو ضرر پہنچاتاہے اس کا مربہ چاولوں کے زردے اورمتجن میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔

0 Comments