شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا
شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہی .
دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی .رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے. لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیا مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی. ثانیہ مرزا نے حال ہی میںپاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا.زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا. بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے. انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں،
انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے. انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی.زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں.
0 Comments