Showing posts with label Health. Show all posts
Showing posts with label Health. Show all posts

بلڈ پریشر خاموش قاتل ،اس سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟ڈاکٹرز نے آسا ن طریقہ بتا دیا

پروفیسر آف میڈیسن انڈیپنڈنٹ میڈیکل یو نیورسٹی ڈاکٹرزعبدالحفیظ نے کہا ہے کہ بلند فشار خون ایک خاموش قا تل ہے، اس سے بچنے کے لیے ہمیں خوراک مین سبزیوں کا استعمال زیادہ کر نا چا ہیے کہ دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ بلند فشار خون ہے،ہا ئی بلڈ پریشر دنیا میں عام بیماری ہے یہ بیماری اس وقت فالج دل کاعارضہ اور گردوں کی خرابی کا سبب بنی ہو ئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں نوجوان لوگ اس خا موش قاتل بیماری کا شکار ہیں ، اس وقت پاکستان میں 18فیصد نوجوان اور 33فیصد 45سال کی عمر کے جوان اس بیماری کا شکار ہیں ایک محطاط اندازے کے مطا بق 50فیصد لوگوں کی بلد فشار خون کی تشخیص کی جا چکی ہے ،اس مرض میں مبتلا لوگوں صبح کم از کم 40منت سیر کر نی چا ہیے اور زیادہ سے زیادہ سا ئیکل چلانا چا ہیے تا کہ وہ بلند فشار خون جیسی مہلک بیماری سے بچے رہیں ا س موقہ پر ڈاکٹر بدر بشیر نے کہا کہہمیں اپنی خوراک میں نمک کی کمی لا نی پڑے گی تلی ہو ئی اشیاء سے پر ہیز کر نا پڑئے گا سیگریٹ نوشی کو مکمل طور پر ختم کر نا ہو گا انہوں نے کہا بین الاقوامی میڈیسن ساز ادارے بلند فشار خون کے حوالے معلومات عام کر نے کے لیے ایسے پروگرام ترتیب دیں جس اس خا موش قاتل کے بارے میں عام آدمی کو بھی آگا ہی ہو اور وہ بروقت اپنے معالج سے علاج کروا سکے ۔ پروفیسر آف میڈیسن انڈیپنڈنٹ میڈیکل یو نیورسٹی ڈاکٹرزعبدالحفیظ نے کہا ہے کہ بلند فشار خون ایک خاموش قا تل ہے، اس سے بچنے کے لیے ہمیں خوراک مین سبزیوں کا استعمال زیادہ کر نا چا ہیے کہ دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجہ بلند فشار خون ہے


منہ کے چھالے ختم کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

آج ہم آپکو منہ کہ چھالوں سے نجات حاصل کرنے کا آسان اور گھریلو ٹوٹکہ بتائیں گے۔منہ کے چھالے عام طور پرجسم اور معدہ میں گرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔جب منہ کے چھالے زیادہ ہوجائیں تو کھانا کھانا محا ل ہوجاتا ہے۔آج ہم آپکو منہ کے چھالے ختم کرنے کے لئے ایک بہترین علاج بتارہے ہیں۔منہ کے چھالے دور کرنے کے لئے یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے۔اس کی وجہ سے نہ صرف اس تکلیف دہ بیماری سے نجات ملے گی بلکہ انشا ءاللہ یہ بیماری آئندہ کبھی نہیں ہوگی۔اس نسخے کو بنانے کے لئے آپ کو جو چیزیں چاہئےں وہ یہ ہیں۔

مہندی کے پتے: مٹھی بھر
پانی کے گلاس: 4عدد

:طریقہ استعمال
پانی کے4گلاس میں مہند ی کے پتے خوب ابال لیں۔جب پانی کا رنگ لال ہوجائے تو پانی کو چھان کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔دن میں دو بار اس پانی سے غرارے کریں۔منہ کے چھالے انشا ءاللہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

شادی کے بعد اکثر افراد موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں؟اگر ہاں تو اس میں حیران ہونے کی وجہ نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔یہ دعویٰ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق میں 8 ہزار سے زائد جوڑوں کے جسمانی وزن کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ نکالا کہ شادی شدہ خواتین کا وزن اولین 5 سے 6 سال کے دوران اوسطاً 5 کلو تک بڑھ سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ مردوں کا بھی وزن بڑھتا ہے اور محض 2 سال کے اندر ہی جسمانی وزن میں 5 کلو یا اس سے زائد اضافہ ممکن ہے، مگر ایسا بیوی سے اچھے تعلق سے ہی ممکن ہوتا ہے۔اسی طرح امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق میں بھی نوبیاہتا جوڑوں اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔اس تحقیق کے دوران ایسے جوڑوں کا جائزہ 4 سال سے زائد عرصے تک کیا گیا اور معلوم ہوا کہ خوش باش جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافے کا امکان دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اچھا ازدواجی تعلق لوگوں کو اپنے جسمانی وزن سے بے پروا کردیتا ہے کیونکہ وہ زندگی سے خوش ہوتے ہیں۔طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافہ چھوت کی طرح ایک سے دوسرے میں پھیلتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر شوہر یا بیوی کا وزن بڑھتا ہے تو اس بات کا امکان 37 فیصد بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کا وزن بھی بڑھے گا، جس کی وجہ جوڑوں کی عادات یکساں ہونا ہے۔آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی جرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے طبی فوائد کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادی کے بعد بھی موٹاپے کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

یہ چیزیں کھائیں، عورتیں آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں گی، تازہ تحقیق نے نو جوانو ں کو بھی حیران کر دیا

مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.

 خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں.آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے). انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے.دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں. خواتین کومردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا 


وہ پھل جس کا جوس پینے سے جوڑوں میں درد ختم ہوجاتاہے، تازہ تحقیق میں بڑا انکشاف

عمر کے ساتھ لوگوں، بالخصوص خواتین کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجاتا ہے جس کے علاج میں بسااوقات ادویات بھی ناکام ہو جاتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جس کا جوس پینے سے اس درد سے نجات پائی جا سکتی ہے۔
 یہ پھل ’(Cranberry) 
کہ اگر روزانہ اس کے جوس کا ایک گلاس پیا جائے تو جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ برازیل کی یونیورسٹی آف لونڈرینا کے سائنسدانوں نے ا س تحقیق میں 41خواتین پر تجربات کیے۔ یہ تمام خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہیں سائنسدانوں نے دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو تین ماہ تک روزانہ کروندا کا ایک گلاس جوس پینے کو کہا۔ تین ماہ بعد جب ان خواتین کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جوس پینے والے گروپ کی خواتین میں ان اینٹی باڈیز کا لیول بہت کم ہو چکا تھا جو مدافعتی نظام پر حملہ آور ہوتی ہیں اور جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ان خواتین میں جوڑوں کی سوزش کی علامات بھی بہت کم ہو چکی تھیں۔دوسرے گروپ کی خواتین جنہیں ان کی معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا گیا تھا ان کے جسم میں تین ماہ بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ ان میں سے اکثر میں درد اور سوزش کی شکایات پہلے سے زیادہ ہو چکی تھیں۔دوسری جانب بنگالی میں کرمچا گجراتی میں کرندا سنسکرت میں کرمرد مرہٹی میں کروندا اور انگریزی میں کوانڈہ کہتے ہیں ۔ ایک خاردار درخت کا پھل عناب کے برابر لیکن شکل بیرکی طرح اور گچھوں میں لگتاہے۔اس درخت کے پتے کسی قدرچوڑے لمبے اورچکنے لیموں کے پتوں کے مشابہ ہوتے ہیں خام ہونے کی حالت میں سبز رنگ کامزہ کسیلاہوتاہے۔جس قدر بڑا ہوتاجاتاہے۔اسی قدر اس کی ترشی اور کسیلاپن کم ہوتاجاتاہے۔شرینی زیادہ ہونے لگتی ہے اورنصف سرخ ہوجاتاہے جب بخوبی پک جاتاہے تو رنگت نیل گوں اورمزہ چاشنی دار ہوتاہے۔ کروندہ خام کو چھیل کر بطور نانخورش استعمال کرتے ہیں علاوہ ازیں اس کی مربیٰ اور اچار بناکر کھاتے ہیں صفراوی اور دموی مزاج کے آدمیوں کیلئے مفید ہے ۔اور ان کے معدے کو قوت دیتاہے۔پختہ کروندہ کے کھانے سے صفراء اور پیاس کو تسکین ہوتی ہے ۔بھوک لگتی ہے صفراوی دست بندہوجاتے ہیں اس کا بکثرت استعمال قوت باہ کو ضرر پہنچاتاہے اس کا مربہ چاولوں کے زردے اورمتجن میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔


آپ کا دماغ زنانہ ہے یا مردانہ؟ان آسان سوالات کے ذریعے آپ بھی معلوم کر سکتے ہیں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چند آسان طریقوں سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ مردانہ ہے یا زنانہ۔ایک لمحے کے لیے سکون سے بیٹھ جائیے اور اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر مضبوطی سے پکڑئیے۔ اب معائنہ کیجئے کہ آپ کا کون سا انگوٹھا اوپر ہے؟ اگر آپ کے ۔دماغ میں مردانہ پن غالب ہے

تو آپ کا بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا اور اگر زنانہ پن غالب ہے تو ممکنہ طور پر آپ کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اوپر ہو گا۔ اب اپنے ہاتھوں کو کھولیے اور اپنی انگلیوں خاص طور پر شہادت کی انگلی اور چھنگلی کے ساتھ والی انگلی (رنگ فنگر) کو دیکھیے۔ آپ دیکھیں گے کہ عموماً مردوں میں چھنگلی کے ساتھ والی انگلی شہادت کی انگلی سے قدرے لمبی ہوتی ہے جبکہ خواتین میں عموماً دونوں انگلیوں کی لمبائی یکساں ہوتی ہے۔حیران کن طور پر آپ کے ہاتھ آپ کے دماغ کی جنس کو ظاہر کرتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کا دماغ آپ کی جنس کا عکاس ہوتا ہے۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ مرد مخفی حقائق اور اشیاءمثلاً کاروں وغیرہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔دوسری طرف خواتین ذہنی ہم آہنگی اور دوسروں کے احساسات اور ضروریات کو سمجھنے اور پورا کرنے کی صلاحیت میں مردوں سے بہتر ثابت ہوئی ہیں۔