Showing posts with label Showbiz. Show all posts
Showing posts with label Showbiz. Show all posts

نرگس کا اصل نام کیا ہے اور انہیں ایک جھگڑے کے باعث ریما کے مقابلے میں کون اور کہاں سے لا یا

فلموں اور سٹیج ڈراموں سے لگاؤ رکھنے والا ہر شخص اداکارہ نرگس کے نام سے بھی واقف ہے جسے سٹیج ’کوئین‘ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا. نرگس نے ناصرف عمدہ ڈانس کی بدولت اپنی پہچان بنائی بلکہ بہترین اداکاری سے کئی نامور اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا. اداکارہ نرگس کا اصل نام غزالہ تھا لیکن وہ غزالہ سے نرگس کیسے بنی اور شوبز میں کیسے آئی؟

سینئر صحافی ’طاہر سرور میر‘ نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ 1992ءکی بات ہے اداکارہ ریما ا ن دنوں اپنے عروج پرتھیں.یہ وہ زمانہ تھا جب لاہور فلم ٹریڈ میں سالانہ 80سے 90فلمیں بنائی جارہی تھیں.انجمن ،نیلی ،نادرہ ،گوری اور ریماجیسی اداکارائیں سلطان راہی، جاوید شیخ ،اظہار قاضی اور اسماعیل شاہ کے مدمقابل کام کررہی تھیں.ان دنوں میں روزنامہ پاکستان سے ایڈیٹر شوبزسیل کے طور پر وابستہ تھا. کسی بات پر ریما سے بحث وتکرار ہوگئی ،میں نے اپنے ایڈیٹر سید عباس اطہر شاہ جی سے شکایت کی تو انہوں نے بات پر کان نہ دھرے.میں نے اس معاملے کو آزادی صحافت کا مسئلہ بنا کرپیش کرتے ہوئے تاثر دیاکہ اداکارہ نے ہماری صحافیانہ ”رٹ“کو چیلنج کردیا ہے.میں نے شاہ جی کو مزید بتایاکہ ریما بعض اخبارات سے وابستہ صحافیوں کو انوکھالاڈلاسمجھتے ہوئے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے. اس پر شاہ جی نے مجھے آئیڈیا دیاکہ میں ریما کے سامنے کسی نئی اداکارہ کو اپوزیشن کے طور پر کھڑا کردوں. شاہ جی نے مجھے وہی طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دیاجو یہاں ہیوی مینڈیٹ قیادت کے خلاف آزمایا جاتا ہے. جس طرح بے نظیر بھٹو کے سامنے نوازشریف اینڈ کمپنی اور پھر وقت آنے پر نوازشریف کے خلاف کپتان خان کو میدان میں اتاراگیا. میں نے بھی ریما کے خلاف ہو بہو وہی فارمولااستعمال کیا. نرگس جس کا اصل نام غزالہ ہے ان دنوں اپنی والدہ بلقیس المعروف بلوکے ساتھ ہر شام سٹوڈیو گھوما کرتی تھی. شکل وصورت اچھی تھی ،

اسے ڈانس کا بھی بے حد شوق تھا. جن دنوں میری نرگس سے ملاقات ہوئی یہ خورشید بائی نامی ماسڑسے ڈانس سیکھ رہی تھی.نرگس کا آبادی گھر ملتان روڈ پرواقع سٹوڈیوز کے سامنے محلہ سید پور میں تھا لیکن ان دنوں فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی خاطر انہوں نے نیلم بلاک ڈھائی مرلے کاایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا. مجھے یاد ہے ان دنوں نرگس بھارتی اداکارہ وجنتی مالا پر فلمبند گیت” ہونٹوں پہ ایسی بات میں دبا کے چلی آئی“ تیار کررہی تھی. کئی بار ایسا ہوا نرگس اس گانے پر ڈانس کررہی ہوتی تھی اور میں ڈھائی مرلے کے اس گھر کے تنگ ڈرائنگ روم میں بطور مہمان خصوصی موجود ہوتاتھا. ریما کے خلا ف اپنے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے نرگس مجھے انتہائی موزوں دکھائی دی لہٰذا میں نے فلم انڈسٹری کی مقبول قیادت کے خلاف آئی جے آئی بنائی اور تحریک عدم اعتماد برپا کر دی. اس فارمولے کے تحت میں نے اداکارہ نرگس کی مدد کرتے ہوئے اسے پینتیس دنوں میں 35فلمیں سائن کراکر اداکارہ ریما کو لودھراں جیسا اپ سیٹ فراہم کیاتھا. ریما کے خلاف اور نرگس کے حق میں اسی پیٹرن پر کام دکھایاتھا جیسے ”فرشتے “ دکھایاکرتے ہیں. فلم ٹریڈ کے 80فیصد فلمساز میر ے شہر گجرانوالہ سے تھے لہٰذا میں نے نرگس کے لئے اپنا بھر پور اثر ورسوخ استعمال کیا.شاہ جی کی ہدایات کے مطابق ریما اور نرگس کے مابین اخباری بیان باز ی بھی شروع کردی گئی تھی.

نرگس سے ریما کو ڈانس کرنے کا چیلنج کروانا بھی منصوبے میں شامل تھا، اس کے ردعمل میں ریما ہرجگہ نرگس کا ذکر چھیڑ کر بیٹھ جاتیں جس کے باعث ایک نووارد اداکارہ راتوں رات ملک بھر میں مشہور ہوگئی.جس دن نرگس نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیاتھا میں نے سرخی جمائی ”نرگس پر فلموںکی بارش،شہزادی آج فلمی اکھاڑے میں اترے گی“. جب تک ریما کو اپنے خلاف ہونے والے ”آپریشن مڈنائٹ جیکال“ کا احساس ہوااس کے سامنے نرگس کی شکل میں ایک اپوزیشن کھڑی کردی گئی تھی.چند ماہ بعد میری ریما سے صلح کرادی گئی.یہ صلح ریما کے والد جناب اکمل قزلباش نے کرائی تھی جنہوں نے اپنے طرز کلام سے مجھے بہتمتاثر کیاتھا.

شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا

شعیب ملک کی کس خوبی نے مجھے شادی پرمجبورکیا ، ثانیا مرزا نے زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی، تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہی .

دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی .رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی، تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے. لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیا مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی. ثانیہ مرزا نے حال ہی میںپاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا.زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا. بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے. انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں،

انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے. انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی.زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں.

فلموں میں کام کیسے ملا ؟ کتنی بار کس کس نے میرے ساتھ ؟ کنگنا رناوت کا ہولناک انکشاف
معروف بولی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت اپنی صاف گوئی کی وجہ سے انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔اداکارہ نے معروف بھارتی صحافی برکھا دت کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سی مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے بتایا کہ بولی ووڈ میں جس
شخص کے سر انکی کامیابی کا سہرا باندھا جاتا ہے اس نے انھیں متعدد بار جسمانی اذیت دی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جب صرف 17برس کی تھیں وہ شخص انکے باپ کی عمر کا تھا جس نے انھیں بری طرح پیٹااورانکا سر پھاڑ دیا۔ بعد از جب انکے سر سے خون بہنے لگا تو انھوں نے بھی اپنی سینڈل گاڈ فادر کے سر میں مار کر اسکا نا صرف سر پھاڑا بلکہ پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی۔واضح رہے بولی ووڈ کوئین آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“کی شوٹنگ میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ہمراہ مصروف ہیں