اپنی ہی 4بیٹیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا باپ پکڑا گیا... قیامت کی نشانی؟
قربِ قیامت کی نشانی ہے کہ بھارت میں سگے باپ نے اپنی ہی 4بیٹیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم میں واقع والنچیری نامی گاﺅں میں پیش آیا جہاں اس 47سالہ شیطان صفت باپ نے اپنی کم عمر بیٹیوں کو مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکیوں کی عمریں بالترتیب 10سال، 13سال، 15سال اور 17سال تھیں اور وہ پانچویں، ساتویں، نویں اور گیارہویں جماعتوں کی طالبہ تھیں۔
باپ کی درندگی کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب سب سے چھوٹی لڑکی نے اپنے سکول میں ٹیچر کو اس حوالے سے بتا دیا۔ لڑکی کو افسردہ دیکھ کر اس کی ٹیچر نے جب استفسار کیا تواس نے ٹیچر کو بتایا کہ ”میرے باپ نے مجھے سکول آتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ سکول سے گھر واپس آ کر تمہیں میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا ہے۔ اگر جنسی تعلق قائم نہ کرنا ہو تو گھر واپس مت آنا۔“ٹیچر نے سکول انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کیا جس پر اس کی دیگر بہنوں کو بلا کر ان سے اس حوالے سے سوالات کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان بہنوں نے بھی جب سکول انتظامیہ کو بتایا کہ ان کا باپ انہیں جنسی درندگی کا نشانہ بناتا ہے تو انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو اطلاع دے دی۔ یونٹ کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا، جس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں سے اپنی بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا آ رہا تھا۔ “ ملزم کے خلاف چاروں بہنوں کی مدعیت میں 4مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔
0 Comments