My mother paid for my marriage and then became the mother of my husband's child.


’میری ماں نے میری شادی کا تمام خرچہ اُٹھایا اور پھر میرے شوہر کے ہی بچے کی ماں بن گئی‘

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کی شادی اور ہنی مون کا خرچ اٹھایاجس پر بیٹی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی لیکن شادی کے چند ہفتے بعد ہی لڑکی پر ایسی راز منکشف ہوا کہ اس کی ماں کی حقیقت نے اس کی زندگی ہی برباد کر ڈالی۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی کا نام لورین وال ہے جس کی پاﺅل وائٹ نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی۔ شادی پر لورین کی ماں جولی نے 15ہزار پاﺅنڈ خرچ کیے اور ان کے ہنی مون کا خرچ بھی اٹھایا تاہم خود بھی ان کے ساتھ ہنی مون پر چلی گئی۔
ہنی مون کے دوران زیادہ وقت ساس اور داماد اکٹھے گزارتے اور ایک دوسرے سے باتیں کرتے اور قہقہے لگا کر ہنستے۔ لورین سمجھتی رہی کہ اس کی ماں اور اس کے شوہر کے درمیان اچھی دوستی ہو گئی ہے ۔ تاہم ہنی مون سے واپسی کے فوری بعد پاﺅل کا لورین کے ساتھ رویہ تبدیل ہو گیا اور وہ سمجھ نہ پائی کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔ ایک روز لورین کی چھوٹی بہن اپنی ماں جولی کا فون چیک کر رہی تھی کہ اسے جولی اور لورین کے شوہر کی چیٹنگ مل گئی۔
لورین کی بہن نے اسے بتایا کہ اس کے شوہر اور ان کی ماں جولی کا ناجائز تعلق ہے۔ جب لورین نے اپنی ماں سے اس حوالے سے پوچھا تو وہ مکر گئی۔ لورین نے اپنے شوہر کا سامنا کیا اور اسے فون دکھانے کو کہا تو اس نے فون دکھانے سے انکار کر دیا۔ اگلے روز ہی پاﺅل نے شادی کی انگوٹھی اتار کر پھینک دی اور لورین کو چھوڑ کر چلا گیا۔ اس کے بعد لورین کی ماں جولی بھی غائب ہو گئی اور چند ہفتے بعد لورین کو پتا چلا کہ وہ دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں اور جولی لورین کے شوہر کے بچے کی ماں بھی بننے والی ہے۔
لورین کا کہنا تھا کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ جن دو لوگوں کو میں سب سے زیادہ پیار کرتی تھی اور ان پر دنیا میں سب سے زیادہ اعتبار کرتی تھی وہ میرے ساتھ یہ حرکت کریں گے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری سگی ماں ہی میرے ساتھ یہ کچھ کرے گی۔ دنیا میں کوئی ماں اس سے زیادہ اپنی بیٹی کے ساتھ اور برا کیا کر سکتی ہے۔اب میری ماں اور پاﺅل اپنے تعلق کا اعلان بھی کر چکے ہیں اور وہ سات ماہ کی حاملہ ہے اور میرے شوہر کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ “
Source:

0 Comments