As a child, I used condoms for this purpose, By India's fearless actress


’بچپن میں اس کام کیلئے میں بھی کنڈوم استعمال کرتی رہی‘ بھارت کی بے باک اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ بچپن میں ہولی کے تہوار پر کھیلتے ہوئے پانی والے غبارے کی جگہ کنڈوم کا استعمال کرتی رہی ہوں۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق مختلف تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت کو عجیب و حیران کن بیانات دینے کا شوق ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ ”ہاٹ اینڈ سیکسی“بابا رام دیو کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں کبھی کہتی ہیں کہ مردوں کو جنسی تسکین دینے کے لیے خواتین کو کوچنگ سنٹر میں گر سکھائے جانے چاہئیں ،اس طرح کے عجیب و غریب بیان دے کر راکھی ساونت ہمیشہ میڈ یا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لیتی ہیں۔
حال ہی میں نووبھارت ٹائمز نامی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہولی کھیلنے کے لیے پانی والے غبارے کی جگہ کنڈوم بھی استعمال کر لیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہولی کے موقع پر ہم بچے ایک دوسرے پر پانی والے غبارے پھینکتے تھے اور جب ہمیں غبارے نہیں ملتے تھے تو ہم کنڈوم میں رنگ والا پانی بھر کر ایک دوسرے پر پھینکتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے نہیں پتہ تھا کہ کنڈوم کیا ہوتا ہے ،اس لیے میں کنڈوم کے ساتھ بہت زیادہ کھیلتی تھی۔
Source: