The young man committed suicide after failing to install internet package on Mobile

والدین کے  موبائل پر انٹرنیٹ پیکج لگوا کر نہ دینے پر نوجوان نے خود کشی کرلی


بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نے والدین کی جانب سے موبائل پر انٹرنیٹ پیکج لگوا کر نہ دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق 20 سالہ نوجوان نے اپنی والدہ سے کئی بار انٹرنیٹ پیکج لگوا کر دینے کا کہا لیکن انکار کرنے پر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔  نوجوان کی خود کشی کے معاملے کی ہر طرح سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پیکج نہ ہونے کے باعث کافی فکر مند تھا اور اس نے اسی وجہ سے اپنی زندگی  کا خاتمہ کیا ہے۔
Source: