What do the different digits of the ID card number actually mean?


شناختی کارڈ تو یقیناً آپ کے پاس بھی ہو گا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کے مختلف ہندسوں کا دراصل مطلب کیا ہوتاہے ؟ جانئے وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے اور حال ہی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں سے جعلی شناختی کارڈو ں کو ختم کرنے کیلئے انتہائی اقدامات کیے ہیں جو کہ ملکی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھے ،ہمیں ہر روز کہیں نہ کہیں اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرنا پڑتا ہے مثال کے طور پر بینک میں گارنٹی دینے کیلئے یا پھر عدالت ہو یا تھانہ لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13ہندسو ں کے کوڈ کا مطلب کسی نہیں بتایا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر ،مثال کے طور پر(12101)،اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبریعنی(1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتاہے یعنی جن کارڈز کے نمبر 1سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3،سندھ کیلئے 4،بلوچستان کیلئے 5،اسلام آباد کیلئے 6،گلگت بلتستان کیلئے 7۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتاہے ،مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2کا ہندسہ ہے جوکہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتاہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں۔
درمیان میں لکھا ہوا 7نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتاہے جبکہ آخر میں ’-‘کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے ، مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گامثال کے طور پر (1,3,5,7,9.)اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا،مثال کے طور پر (2,4,6,8)۔

0 Comments