Seven beautiful girls fell in love with a boy, But no one can even imagine the reality



انٹرنیٹ پر لڑکی کا روپ دھار کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے لڑکوں کی تو کوئی کمی نہیں لیکن ایک امریکی لڑکی نے لڑکا بن کر بیک وقت سات دوشیزاﺅں کو چکرا دیا۔ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ساتوں خواتین، جن میں سے چند برائگم ینگ یونیورسٹی کی طالبات ہیں، کئی ماہ سے سمجھ رہی تھیں کہ وہ اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ آن لائن تعلق بنا چکی ہیں اور اس سے حقیقی زندگی میں ملاقات کے لئے کوشاں تھیں۔

جب ان میں سے ایک دوشیزہ کو کچھ شکوک وشبہات پیدا ہوئے تو اس نے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 24 سالہ سیاہ فام لڑکی کائلہ کا سراغ ملا جو بیک وقت سات لڑکیوں کی محبوب بنی ہوئی تھی۔ مشہور ٹی وی شو Dr Phil میں ان تمام خواتین کو مدعو کیا گیا تو کائلہ نے اپنی عجیب و غریب کہانی بیان کی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننا چاہتی تھی کہ وہ ہم جنس پرست ہے یا نہیں اور اس مقصد کے لئے اس نے ایک طالبعلم کیگن کی شناخت چرائی اور پھر جعلی اکاﺅنٹ کے ذریعے لڑکیوں سے روابط شروع کردئیے۔ کائلہ کا کہنا تھا کہ سات لڑکیوں کے ساتھ تعلق بنانے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔ دوسری جانب اس کا شکار بننے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ واقعی یہ سمجھتی رہیں کہ ان کی بات چیت ایک ہینڈسم اور قابل نوجوان سے ہورہی تھی اور وہ حقیقت جان کر بہت مایوس ہوئیں۔ جریدے ”میل آن لائن“ کے مطابق کائلہ کی جعلسازی کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی لیکن بوجوہ کوئی قانونی کارروائی نہ کی۔مزید پڑھئیے ::متحدہعرب امارات میں ایک شخص نے اپنی مشکوک بیوی کی گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس لگا کر اس کی بے وفائی کا پردہ چاک کردیا ہے اخبار ”البیان“ کے مطابق خاتون کے والد نے بتایا ہے کہ آج سے 20 سال قبل جب اس نے اپنی بیوی کو کھویا تو وہ دو ننھی بچیوں کا باپ تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کی نانی نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون نے بچیوں کی صحیح تربیت نہ کی جس کی وجہ سے دونوں نے جوان ہونے کےبعد انٹرنیٹ کے ذریعے دو مردوں سے دوستی کرکے ان سے شادی کرلی۔ دونوں کے ہاں دو دو بچے پیدا ہوئے۔دونوں کے خاوندوں کو بعد ازاں شکوک پیدا ہوگئے کہ ان کی بیویاں دیگر مردوں سے بھی چھپ چھپ کر ملتی ہیں۔ ان میں سے ایک نے اپنی بیوی کی گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس لگاکر اسے اپنے موبائل فون سے منسلک کردیا۔




0 Comments